ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیر مسلم لڑکیوں کے ساتھ پکنک منانے والے مسلم نوجوانوں پر مبینہ سنگھ پریوار کے کارکنان کا حملہ

غیر مسلم لڑکیوں کے ساتھ پکنک منانے والے مسلم نوجوانوں پر مبینہ سنگھ پریوار کے کارکنان کا حملہ

Wed, 21 Mar 2018 13:34:59    S.O. News Service

بنٹوال 21؍مارچ (ایس او نیوز)پانچ غیر مسلم طالبات کے ساتھ قریبی پہاڑی علاقے میں دومسلم نوجوانوں کو پکنک مناتے دیکھ کرمبینہ سنگھ پریوار کے کارکنان نےان پر حملہ کردیا اور عرفان اور ناظم نامی دونوں نوجوان کو بری طرح پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عرفان اپنے رکشہ میں مقامی کالج کی غیر مسلم طالبات کوٹیوشن کلاس کے لئے لے جایا اور واپس لایا کرتا تھا۔ دو دن پہلے ٹیوشن کلاس ختم ہونے کے بعد یہ لڑکیاں عرفان اور ناظم کے ساتھ کارینجا پہاڑی پر پکنک کے لئے چلی گئیں۔ جب یہ لوگ سلیفی لینے میں مشغول تھے تو وہاں سنگھ پریوار سے وابستہ کچھ نوجوان پہنچ گئے اوردونوں مسلم نوجوانوں کو پیٹنا شروع کیا۔پھر اس کے بعد لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔

پونجالکٹّے پولیس نے والدین کو پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے تفتیش کے بعد لڑکیوں کے ان کے ساتھ جانے دیا۔ عرفان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ بی جے پی کا کارکن ہے۔


Share: